وزیراعظم چار ذاتی ملازمین کے اکائونٹس سامنے آنے پر مستعفی ہوجائیں، عطا تارڑ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطااللہ تارڑ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کے چار ذاتی ملازمین کے اکائونٹس سامنے آئے ہیں اس کی تفصیلات سامنے لائی جائے اور وہ فی الفور مستعفی ہو جائیں، شہزاد اکبر بیروزگار ہونے جارہے ہیں کیونکہ شہبازشریف باہر نہیں جا رہے، ٹیکس تفصیلات سے ثابت ہوگیا عمران نیازی کرپٹ ترین آدمی ہیں ان کا کاروبار بتایاجائے، اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی زیر صدارت اپوزیشن چیمبر میں مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے بتایا کہ اجلاس میں میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے تجاویز پر غور کیاگیا، عطااللہ تارڑ نے الزام عائد کیا کہ فارن فنڈنگ کیس میں سکروٹنی کمیٹی نے جو رپورٹ دی اس پر عمران خان مستعفی ہوکر گھر چلے جائیں، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کرے کتنا پیسہ کتنے اکائونٹس میں آیا تفصیلات سامنے لائی جائیں ْ، انہوںنے کہا کہ چار ملازمین کے اکائونٹس سامنے آنے پر نیازی صاحب گھر چلے جائیں ،انہوںنے کہا کہ کل ٹیکس کی تفصیلات ثابت کرتی ہیں کہ عمران خان کرپٹ ترین آدمی ہیں ایک کروڑ روپے ٹیکس کیسے دیا ؟ان کی آمدن تو بڑھی ہے عمران نیازی کا کاروبار بتایاجائے، انہوںنے کہا کہ آڈیو لیکس کا پتہ لگانا چاہئے کب کی ہے کس دور کی ہے اصلی ہے یا جعلی وقت گزرنے کے ساتھ پتہ چل جائیگا۔