ڈاکٹر نوید اقبال پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کے ڈائریکٹر جنرل مقرر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کے شعبہ بزنس کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر نوید اقبال چودھری کو پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر فائز کردیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر نوید چودھری نے ہیلے کالج آف کامرس سے ایم کام کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ بزنس میں بحثیت لیکچرار اپنے پروفیشنل کریئر کا آغاز کیا اس کے بعد آپ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے سکالرشپ حاصل کرنے کے بعد یو۔کے سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد وطن واپس آ کر دوبارہ سے پنجاب یونیورسٹی سے وابستہ ہو گئے۔آپ کا شمار پاکستان کے درجہ اول کے ریسرچرز میں ہوتا ہے۔پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کے لئے پروفیسر ڈاکٹر نوید چودھری کے تقرری بلاشبہ ایک اعزاز کی بات ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے ڈائریکٹر جنرل پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس پروفیسر ڈاکٹر نوید چودھری نے کہا کہ میں اپنی تقرری پر وائس چانسلر سمیت سینئر مینجمنٹ کا انتہائی مشکور ہوں کہ جنہوں نے میرے اوپر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ا میں اپنی بھرپور کوشش کروں گا کہ پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کو ریسرچ کے حوالے سے ایک منفرد ادارہ بنانے کے ساتھ ساتھ یہاں کے طلبہ کی کردار سازی میں اپنا کردار ادا کر سکوں انہوں نے مزید کہا کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں ہم دنیا کا مقابلہ صرف تعلیم کے ذریعے ہی کر سکتے ہیں۔