• news

 گوجرانوالہ :سرکاری گندم بیچنے والے 50 فلور ملز مالکان کیخلاف تحقیقات کا حکم 


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلع گوجرانوالہ میں حکومت کی سبسڈائزڈ گندم چوری کرکے آڑھتیوں کو فروخت کرنے والے 50سے زائد فلور ملز مالکان کے خلاف سخت تحقیقات کا حکم دے دیا گوجرانوالہ میں محکمہ خوراک کے گوداموں سے فلور ملز کوسبسڈائزڈ ریٹ پر گندم سپلائی کی جا رہی ہے لیکن طے شدہ کوٹہ کے مطابق یہ فلور ملز مارکیٹ میں آٹا سپلائی نہیں کر رہیں۔رپورٹ کے مطابق فلور ملز مالکان یہ سبسڈائزڈ گندم غلہ منڈیوں میں آڑھتیوں کو بیچنے کے علاوہ دوسرے صوبوں کو سمگل کررہے ہیں۔ فلور ملز صرف کاغذوں کی حد تک دکھانے کیلئے آٹا مختلف کریانہ سٹوروں اور آٹا ڈیلروں کو بیچا گیا ظاہر کر رہی ہیں جبکہ در حقیقت حکومت سے سبسڈائزڈ گندم لے کر اس میں خرد برد اور فراڈ کرکے بیچنے کی مرتکب ہو رہی ہیںزرائع کیمطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر رانا ریاض خان نے اختیارات کا ناجائز استمعال کرتے ہوے فوڈ پالیسی 2021/22 کی بھی خلاف ورزی کی ہے پرائیویٹ گوداموں میں گندم موجود ہونے کے باوجود فلور ملز کو سرکاری گوداموں سے گندم جاری کی ہے حکومت کی طرف سے ایکس مل ریٹ پر 20آٹے کے تھیلیکی زیادہ سے زیادہ قیمت 1050 روپے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں اسکی زیادہ سے زیادہ قیمت 1100روپے ہے مگر اسکے باوجود 20 کلو آٹے کا تھیلا 1300 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن