• news

نوواک جوکووچ کو کرونا ویکسین سے استثنیٰ مل گیا‘آسٹریلین اوپن میں حصہ لیں گے


لاہور(سپورٹس ڈیسک )عالمی نمبر ون ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں حصہ لیں گے، نوواک جوکووچ نے سوشل میڈیا پر طبی استثنیٰ کی تصدیق کی۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹینس سٹارجوکووچ نیایئرپورٹ پر سامان کیساتھ اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔نوواک جوکووچ کا کہنا ہے کہ بریک کے دوران اپنے پیاروں کیساتھ اچھا وقت گزرا ہے، کھیل کی اجازت مل گئی ہے اب میں سفر کا آغاز کر رہا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن