• news

سندھ سے ٹیلنٹ کی تلاش، حیدرآباد میں کرکٹ بحالی کا منصوبہ


لاہور(سپورٹس رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں کرکٹ کے مختلف منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ملاقات کی ہے۔دوران ملاقات چیئرمین پی سی بی نے اعتراف کیا کہ سندھ میں کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں، حیدرآباد سے زاہد حسین، لاڑکانہ سے شاہنواز دھانی اور دیگر علاقوں سے اچھے کھلاڑی سامنے آئے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں کرکٹ کو بحال کرنا چاہتا ہوں، حیدرآباد کا سٹیڈیم تو بہترین ہے، صرف ہوٹل کا مسئلہ ہے جب کرکٹ حیدرآباد لے جائیں گے تو مزید ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ ہم اب منصوبہ بنا رہے ہیں کہ کھلاڑیوں کو بائی ائیر لیکر جائیں لیکن اس منصوبے کو پی سی بی کیساتھ مل کر فائنل کریں گے۔سکھر میںسپورٹس کمپلیکس بنا رہے ہیں، سکھر کمپلیکس میں 2 کرکٹ گراؤنڈز، فٹبال اور دیگر گراؤنڈ ہوں گے، پی سی بی کی ٹیکنیکل ٹیم سکھر سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرے، ہم پی سی بی کی رہنمائی میں سکھر گراؤنڈ بہتر کریں گے۔ رمیز راجہ نے بھی وزیراعلیٰ سندھ کو پی سی بی کی طرف سے ہر طرح کی سپورٹ کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ سندھ میں مزید ٹیلنٹ تلاش کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن