• news

اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس‘ شریک ملزموں کی بریت درخواست پر فیصلہ مؤخر

اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وغیرہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں شریک تین ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ مؤخرکر دیا گیا۔ ریفرنس کا ریکارڈ ہائیکورٹ سے واپس عدالت پہنچا دیا گیا۔ عدالت نے ریفرنس کے شریک ملزمان سابق صدر نیشنل بنک سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا کی بریت درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنانا تھا لیکن عدالت نے فیصلہ مئوخر کرتے ہوئے سماعت 19 جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن