7 لاکھ افغان مہاجرین کو کارڈ کا اجراء پاکستان کا قابل ستائش اقدام: اقوام متحدہ
جنیوا (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے نے افغان مہاجرین کی سمارٹ کارڈ رجسٹریشن کو کامیابی سے مکمل کرنے پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔ اپنی رپورٹ میں پاکستان کی جانب سے 14 لاکھ (UNHCR) عالمی خبر رساں ادارے اقوام متحدہ کے ادارے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین افغان پناہ گزینوں کا ڈیجیٹل ڈیٹا مرتب کرکے 7 لاکھ کو سمارٹ کارڈ بھی جاری کر دیئے ہیں جو قابل تعریف ہے۔ یو این ایچ سی آر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں رجسٹریشن کے پہلے مرحلے میں 14 لاکھ پناہ گزینوں میں 5 سال سے کم عمر کے 2 لاکھ بچے شامل ہیں۔ پاکستان نے اس کام کے لیے ملک گیر کامیاب مہم چلائی ہے۔ واضح رہے کہ اگست کے وسط میں طالبان کے افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پناہ گزینوں کی بڑی تعداد پاکستان کی سرحدوں پر پہنچی تھی جن کی انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر آبادکاری اور رجسٹریشن کے لیے حکومت تیزی سے کام کر رہی ہے۔