• news

لیبیا کے سابق نائب وزیراعظم  بدعنوانی کے الزام میں  گرفتار

طرابلس(اے پی پی)لیبیا کے سابق نائب وزیراعظم الصدیق عبدالکریم کریم  کو  بدعنوانی کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔ چینی خبر رساں ادارے  کے مطابق لیبیا کے اٹارنی جنرل کے دفتر نیایک بیان میں کہا ہے کہ سابق نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ الصدیق عبدالکریم کریم کو مالی بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے زیر حراست  میں لیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ سابق نائب وزیراعظم جو صدارتی امیدوار  بھی ہیں نےآڈٹ بیورو کی اجازت کے بغیرناقص معیار اور زیادہ قیمتوں  والے معاہدے پر دستخط کیے اوران معاہدوں کی مالیت 273 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن