مہنگائی کم ہوئی ، پرائس کنٹرول کمیٹی چینی کے نرخ بڑھنے پر اظہار تشویش
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ مہنگائی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی نظر آئی۔ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں رواں ہفتے مہنگائی 0.50 فیصد کمی ہوئی۔ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 0.31 اور آلو 0.13 فیصد سستے ہوئے۔ ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔ وزیر خزانہ نے اشیاء کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں گندم اور آٹے کی قیمتوں پر بھی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ آٹے کی قیمتوں میں 5 ہفتوں سے مسلسل کمی آئی۔ کمیٹی نے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔