’’کسانوں کا قاتل وزیر استعفی دے ‘‘ مظاہرین نے مودی کا قافلہ روک لیا
نئی دہلی (انٹر نیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب میں وزیراعظم نریندر مودی کے قافلے کو کسانوں نے راستے میں روک دیا۔ بھارتی وزیراعظم کو فیروزپور شہر میں کئی منصوبوں کا افتتاح اور ریلی سے خطاب کرنا تھا تاہم راستے میں بٹھنڈا کے فلائی اوور پر کسانوں نے احتجاج کیا اور سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ مظاہرین اترپردیش میں کسانوں کے قتل پر جونیئر وزیر اجے مشرا کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ نریندر مودی 20 منٹ تک بٹھنڈا شہر کے فلائی اوور پر پھنسے رہے اور بالآخر انہیں واپس جانا پڑا۔ ناقص سکیورٹی کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ مودی نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپکی وجہ سے ائرپورٹ تک زندہ لوٹ پایا۔