• news

پنجاب بیورو : کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،22 سیکرٹریز ، 3 افسروں کے تقررو تبالے 

لاہور/ اسلام آباد (سٹی رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردیا۔ 25افسران کے تقررو تبادلے کر دیئے گئے۔ سیکرٹری کوآپریٹو احمد رضا سرور کو تبدیل کرتے ہوئے سیکرٹری پراسیکیوشن ندیم سرور سے اضافی چارج واپس لے لیا۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی سیکرٹری کوآپریٹیو پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ سمیرا احمد سیکرٹری لٹریسی کا تبادلہ کر کے  سیکرٹری سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال کی خالی سیٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا جبکہ ان کی خالی کردہ سیٹ پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ وجیہ اللہ کنڈی کو تبدیل، ان کی جگہ تعینات کر دیا گیا۔ تعیناتی کے منتظر ڈاکٹر ناصر عباس سیکرٹری پی ایم ڈی ڈی تعینات کر دیا گیا۔ سیکرٹری بلدیات پنجاب نورالامین مینگل کو سیکرٹری یوتھ افئیر اینڈ سپورٹس تعینات کر دیا گیا۔ تعیناتی کے منتظر ڈاکٹر نعیم رئوف سیکرٹری بلدیات تعینات کر دیا گیا۔ ممبر بورڈ آف ریونیو محمد یعقوب کو تبدیل کرتے ہوئے وزیر اعلی انسپیکشن ٹیم کا ممبر تعینات کر دیا گیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا رائے منظور حسین کو تبدیل کرتے ہوئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احمد افنان کو تبدیل کرتے ہوئے تعیناتی کے منتظرجواد اکرم کو سیکرٹری اوقاف پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ عامر عتیق خان سیکرٹری بلدیات جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ ذیشان جاوید ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کا تبادلہ کر کے سی ای او ٹیوٹا تعینات کر دیا گیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب الطاف بلوچ کو تبدیل کر کے ان کی جگہ پر عامر عتیق خان کو سیکرٹری بلدیات جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ تعیناتی کے منتظر راشد ارشاد کو ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایل آر اے سجاد احمد خان کو تبدیل کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ تعینات کر دیا گیا۔ ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کنول بتول کو تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا۔ تعیناتی کے منتظر راشد ارشاد کو ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایل آر اے سجاد احمد خان کو تبدیل کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ تعینات کر دیا گیا۔ ڈی جی آرکیالوجی پنجاب محمد الیاس گل کو تبدیل کرتے ہوئے جوڈیشل بورڈ آف ریونیو کا ممبر تعینات کر دیا گیا۔ سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب عثمان علی خان کو تبدیل کرتے ہوئے ڈی جی آرکیالوجی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ تعیناتی کے منتظر ناصر جمال ہوتیانہ کو سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ کی خالی نشست پر تعینات کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن