• news

بلاول چائیں تو انہیں پنجاب میں ترقی کے گر سکھانے کیلئے بات کرونگا : حسان خاور 

لاہور (نیوز رپورٹر) معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے عوام دیکھے گی کہ میاں نواز شریف کی واپسی سے جڑا ڈیل کا تاثر بتدریج میاں صاحب کی صحت اور سیاست سے جڑ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اتنی تیزی سے تو پلیٹ لیٹس بھی نہیں گرتے جتنی تیزی سے ن لیگی بیانیہ زوال کا شکار ہے۔ حسان خاور کہا کہ پے در پے میڈیا سے متعلق آڈیو لیکس سے ظاہر ہوتا ہے کیسے نظریات اور آوازوں کو ذاتی پسند نا پسند کے مطابق ڈھالنے کی خواہش سے جمہوریت کے خلاف سازشیں ہوتی رہیں۔ حسان خاور نے یوم حق خود ارادیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا میں حکومت اور بائیس کروڑ پاکستانیوں کی جانب سے اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ سارے پاکستان کی دلی دعائیں، خیالات اور نیک تمنائیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔  ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب حسان خاور نے یہاں ڈی جی پی آر آفس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کے لاہور دورے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا کہ بلاول چاہیں تو میں انہیں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج، سڑکوں، فلائی اوورز، انڈر پاسز، پرفارمنس ایوالیویشن میکانزم سے صوبے میں ترقی کے گْر سکھائے جانے کی بات کروں۔ شاید اسی بہانے سندھ کی عوام تاریکیوں سے نکل کر بہتری کا منہ دیکھ سکے۔ آج پنجاب ستر فیصد جزوی یا مکمل ویکسی نیشن کے ساتھ دیگر صوبوں سے آگے ہے۔ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔ الیکشن کمشن کی تحقیقات کے بعد پی ٹی آئی کے فنڈنگ ماڈل سے متعلق غلط فہمیاں خوف بخود دور ہو جائیں گی اور وزیرِ اعظم عمران خان ہمیشہ کی طرح اس مسئلے میں بھی سرخرو ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن