• news

اومی کرون سے بچنے کیلئے شہری ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں: نوشین حامد معراج 

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاہے کہ عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ اومی کرون وائرس سے بچنے کیلئے سختی سے سماجی فاصلوں پر عمل پیراہوں، عوام حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، عوام ماسک کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنا لیں، حکومت اومی کرون وائرس سے نمٹنے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے، عوام اپنی ذمہ داریوںسے غافل نہ ہوں، اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں محفوظ بنائیں، عوام کے تعاون کے بغیر کورونا کی جنگ جیتنا ناممکن ہے، عوام حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوجائیں، ملک کورونا وائرس سے پاک ہوجائے گا اور عوام پہلے کی طرح آزادانہ زندگیاں گزار سکیںگے، عوام کی تھوڑی سے لاپرواہی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے ، عوام احتیاطی تدابیر پر عمل پیراء ہوں۔ 

ای پیپر-دی نیشن