• news

مشاہیر اسلام کی سیرت مسلمانوں کیلئے بہترین درس حیات ہے: اکبر نقشبندی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ مشاہیر اسلام کی سیرت مسلمانوں کیلئے بہترین درس حیات ہے،شہیدان ناموس رسالت قوم کے ہیرو ہیں جہنوں نے اپنی قیمتی جان ناموس رسالت پر قربان کرکے لافانی مقام حاصل کیا اور ملت اسلامیہ کا سر فخر سے بلند کردیا،شہداء ناموس رسالت کی یاد آج بھی ہمارے دلوں میں ایک روشن چراغ کی مانند موجود ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد رفیق قادری،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری،ارشد جاوید مصطفائی،علامہ محمد عمر صدیقی،حاجی غلام فرید کیلانی،میاں فہیم اختر،ملک بخش الٰہی اور دیگر نے خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن