بھٹو نے غریبوں کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا، آمر کے سامنے نہ جھکا : میاں سعید
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈویژنل نائب صدر پیپلزپارٹی گوجرانوالہ میاں سعید احمد نے ضلعی نائب صدر مبین خاں کے دفترمیں منعقدہ بانی جمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 94ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے فلسفہ ،نظریہ کی بناء پر عوام کے دلوں پر حکومت کی ذوالفقار علی بھٹو نے 1973کے آئین کے علاوہ انڈیا کی قید میں 95ہزار فوجی کو آزاد کرانے اور پاکستان کو دشمن کی نظر میں ناقابل تسخیر بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی انہوں نے کہا کہ ایسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں جس نے پاکستان کے غریب عوام کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیااور آمر کے سامنے نہ جھکا یاصدیاں گزرنے کے باوجود بھی اس کا نام عوام کی زبانوں پر ہمیشہ گونجتا رہے گا۔