• news

ملک وقوم کیلئے قربانیوں کی بدولت بھٹوکا نام زندہ رہے گا: سیٹھ محمد اصغر

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ملک وقوم کیلئے جو قربانی دی اس کی بدولت انکا نام ہمیشہ زندہ رہے گا،سمجھوتے کرکے ملک سے فرار ہونیوالے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سیٹھ محمد اصغر،پیپلزپارٹی سٹی کامونکے کے صدر عمران حبیب سرویا اور سابق کونسلر سیٹھ سرنواز احمد نے اپنے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جس طرح قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نظریات کو فروغ دینے کیلئے کام کیا وہ قابل تحسین ہے ہم ان کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور کو عوام تک پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا مستقبل ہیں۔پیپلز پارٹی ملک میں بہترین نظام حکومت چاہتی ہے کیونکہ عوامی ریلیف کا حامل حقیقی جمہوری نظام ہی پاکستان کی بقا کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اب سول آمر کا بھی مقابلہ کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن