سیاسی لوٹے مفادات کی خاطر قلابازیاں کھا رہے ہیں:عاصم باجوہ،رزاق بٹ
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر سیاسی وسماجی راہنمائوں چوہدری عاصم حسین باجوہ ، عبدالرزاق بٹ ، شیخ شبیر احمد ہاشمی اور چوہدری رفاقت علی پپو ارائیں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سیاسی وفاداریاں بدلنے والے لوٹے مفادات کی خاطر قلابازیاں کھا رہے ہیں۔ یہ لوٹوں کا ٹولہ ہر برسر اقتدار حکومت کے ساتھ مل کر عوام کا خون چوستا ہے انہیں اپنی پارٹی میں شامل کرنے والے بھی ان جیسے ٹھگ اور کرپشن کے سلطان ہیں یہ نہ ہی نظریاتی لوگ ہیں نہ ہی پاکستان کی سالمیت کے ضامن بلکہ یہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے اصل دشمن ہیںانہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں اب ان بھگوڑوں کا کوئی مستقبل نہیں عوام ان کا محاسبہ کرینگے اپوزیشن جماعتوں کو بھی اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا اور اسیے مفاد پرست عناصر کو کسی صورت اپنی جماعت میں شامل نہ کریں اپنے ووٹرز کو عزت دے اور انہیں ترجیحی آنے والے جنرل الیکشن میں پارٹی بدلنے والے سیاسی بونوں کا راستہ روکا جائے پاکستان مسلم لیگ ن کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو ہر پاکستانی کی آواز بن چکا ۔