پیر محل: موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی‘ باپ بیٹی جاں بحق‘ خاتون زخمی
پیر محل (نامہ نگار) سڑک کے حادثہ میں باپ بیٹی جاں بحق‘ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق رجانہ روڈ پر واقع گائوں 103گ ب کو ہل کے قریب مبینہ طور پر تیز رفتار موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں شہری صفدر خاں اور اسکی بیٹی فرزانہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 1زخمی خاتون شہزادی بی بی کو ریسکیو ٹیم نے طبی امداد فراہمی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔