• news

لکڑی چوری کا الزام، انڈیا میں نوجوان کو ہجوم نے زندہ جلا دیا

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع سمڈیگا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دیہاتیوں کے ایک ہجوم نے ایک نوجوان کو بے دردی سے پیٹا اور بعد میں اسے زندہ جلا دیا۔پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق مقتول نوجوان کی بیوی مشتعل افراد سے اسے چھوڑنے کی درخواست کرتی رہی لیکن دیہاتیوں کے ہجوم نے اس کی التجائوں کو نظر انداز کر دیا۔یہ واقعہ کولبیرا تھانہ کے بیسراجارا گاؤں کا ہے۔ مارے گئے شخص کا نام سنجو پردھان بتایا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن