2021ئ:لیبیا کے ساحل سے 32,000 غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا گیا، اقوام متحدہ
طرابلس(اے پی پی)اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ 2021 میں 32,000 سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن کو لیبیا کے ساحل سے بچا کر لیبیا واپس بھیج دیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس 32,425 تارکین وطن سمندر میں ڈوبنے سے بچا کر واپس لیبیا پہنچایا گیا۔