• news

سانگلہ ہل: قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم

سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی )مقامی ایڈیشنل سیشن جج طارق سلیم چوہان نے تھانہ صدر کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنادیا،بلال ذوالفقار کو سزائے موت کا حکم سنادیا،5لاکھ روپے مقتول ریاست علی کے ورثاء کو بطور معاوضہ ادا کرنا ہوں گے،مذکورہ معاوضہ زمین کی آمدن سے بھی وصول کیا جاسکے گا،عدالت نے بلال ذوالفقار کے بھائی حبیب اللہ کو بری کردیا،استغاثہ کی پیروی عمران مشتاق بٹالوی نے کی، تھانہ صدر میں درج ایف آئی آر کے مطابق چک نمبر29دیڑھ میں 13مئی 2019کی رات  بلال ذوالفقار اور حبیب اللہ طفیل نے ریاست علی کے گھر میں گھس کر حبیب اللہ نے للکارا مارا کہ ریاست علی کو شادی میں ہمارے خلاف باتیں کرنے کا مزہ چکھا دو،جس پر بلال ذوالفقار نے پسٹل سے سیدھے فائر ریاست علی پر کئے،حبیب اللہ ہوائی فائرنگ کرتا رہا، ریاست علی شدید زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا، جہاں 17 دن زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن