• news

شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس‘ ایف آئی اے  نے تفتیش مکمل نہیں کی:عدالت

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) بنکنگ کورٹ لاہور نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے   لکھا کہ ایف آئی اے نے تاحال تفتیش مکمل نہیں کی اور بنکرز کا رول واضح نہیں کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے تسلیم کیا کہ بنکرز کے کردار کے حوالے سے تفتیش نامکمل ہے اور بنکرز کا رولز واضح ہونا ہے۔ جب تک بنکرز کا کردار واضح نہیں ہوتا اس وقت تک عدالتی دائرہ اختیار پر بحث مکمل نہیں ہو سکتی۔

ای پیپر-دی نیشن