منی بجٹ بل مہنگائی کا سونامی لائے گا: سینٹ کمیٹی خزانہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے فنانس سپلیمنٹری بل 2021 کو ملک میں مہنگائی کا سونامی لانے والا بل قرار دیا۔ سینیٹر فاروق نائیک نے کہا کہ حکومت کا ریونیو عام آدمی پر ظلم کرنے کی قیمت پر بڑھتا ہے۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر یقین کیا کہ منی بل عام آدمی کے ساتھ غریبوں پر منفی اثر ڈالے گا۔کمیٹی نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے اور ڈرگ ایکٹ کے تحت منشیات کی تعریف اور ان کی کیٹیگریز کی وضاحت کرنے کے لیے خط لکھنے کی ہدایت دی۔