• news

سچیت گڑھ میں پاک رینجرز، بی ایس ایف کے سیکٹر کمانڈرز کا اجلاس

پسرور (نامہ نگار) سیالکوٹ جموں ورکنگ بائونڈری کے سچیت گڑھ سیکٹر میں گزشتہ روز پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے سیکٹر کمانڈرز کی میٹنگ ہوئی جس میں دونوں طرف سے بعض سرحدی مسائل اٹھائے گئے۔ سال 2022ء میں یہ پہلی سیکٹر کمانڈرز سطح کی میٹنگ تھی۔ اس موقع پر پاکستانی وفد کی قیادت بریگیڈیئر فہد نے کی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت ڈپٹی انسپکٹر جنرل سرجیت سنگھ نے کی ۔ پاکستان نے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی طرف سے ورکنگ بائونڈری کے قریب پختہ تعمیرات اور دیگر امور پر بات کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن