گوالمنڈی،نشے کی زیادتی سے نامعلوم شخص ہسپتال میں جاں بحق
لاہور(نامہ نگار)گوالمنڈی کے علاقہ میںبے ہوشی کی حالت میں ملنے والا نامعلوم شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی کے علاقے میں 40سالہ نامعلوم شخص پرسرار طور پر فٹ پاتھ پر بے ہوش پایا گیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہو سکا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی۔ ترجمان ایدھی کے مطابق40 سالہ نامعلوم شخص نشے کا عادی تھا اور نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا۔