ٹوٹل پارکو نے جناح پارک، گوجرانوالہ میں پہلے میاواکی فاریسٹ کا افتتاح کردیا
لاہور(کامرس رپورٹر)ٹوٹل پارکو پاکستان نے پارک اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے ہمراہ اپنے پہلے میاواکی فاریسٹ کا جناح پارک، گوجرانوالہ میں افتتاح کردیا ہے۔ تقریباً 9,000 مربع میٹر سے زیادہ پر محیط 2 نہروں کے ساتھ جنگلات کا یہ منفردمنصوبہ ٹوٹل پارکو پاکستان کی جانب سے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی گوجرانوالہ کے تعاون سے جناح پارک، گوجرانوالہ میں شروع کیا جا رہا ہے۔ ’’میاواکی‘‘ جنگلات کی تخلیق نو کی ایک منفرد تکنیک ہے جس کا مقصدنہایت کم انسانی مداخلت کے ساتھ متروکہ زمین پرخودپرورخصوصیات کے حامل کثیر جہتی مقامی جنگلات کوازسرِنوتعمیر کرنا ہے۔ پودوں کی منتخب شدہ مقامی انواع روایتی طریقوں کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ تیزی سے افزائش پاتی ہیں اور30 گنا زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈکوجذب کرنے کے قابل بناتی ہے۔ گھنی شجرکاری بھی 100 گنا زیادہ حیاتیاتی تنوع کا باعث بن جاتی ہے نیز جنگلی حیات کیلئے بہترین قدرتی ماحول فراہم کرتی ہے۔ٹوٹل پارکو پاکستان ایسے پائیدار اقدامات پر کامل یقین رکھتا ہے جو پاکستان کیلئے سرسبز اور صاف ستھرا مستقبل کے وژن میں اپناحصہ ڈالتے ہیں۔