ٹریٹ کارپوریشن کی کارپوریٹ بریفنگ مستقبل حکمت عملی کے بارے آگاہی
لاہور (کامرس رپورٹر) ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ کی طرف سے کارپوریٹ بریفنگ سیشن 21 دسمبر 2021 کو آن لائن میٹنگ کے ذریعے منعقد کیا گیا‘ جہاں کمپنی کے نمائندگان نے قابل ذکر مالیاتی تجزیہ کاروں اور سرمایہ کاروں کو سال 2021 ء میں TCL کی مالی کارکردگی اور کمپنی کے مستقبل کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ سید شہریار علی گروپ سی ایس او اینڈ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹریٹ گروپ نے کارپوریٹ بریفنگ سیشن میں شرکت کی اور محتشم آفتاب سی ایف او ٹریٹ گروپ نے شرکاء کو کمپنی کی مالی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ مالی سال 2021ء میں ٹی سی ایل نے 14.2 ارب روپے (مالی سال 2020 میں 11.11 ارب روپے) کی سیل نیٹ اور 547.88 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع (مالی سال 2020 ء میں 2.65 ارب روپے بعد از ٹیکس خسارہ) پوسٹ کیا۔ مزید یہ کہ شرح سود میں اضافے کے بارے میں کمپنی کے سی ایف اونے کہا کہ وہ اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے قلیل مدتی قرض (جزوی طور پر) کو طویل مدتی قرضوں میں تبدیل کرنے کے عمل میں ہیں۔