• news

انچارج جنرل برانچ اور اسسٹنٹ  کی ریٹائرمنٹ پرتقریب

لاہور(نامہ نگار) کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں تعینات انچارج جنرل برانچ لیاقت علی اور اسسٹنٹ رانا محمد یاسین کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ سی سی پی او آفس میں منعقد ہوئی۔سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر سمیت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز کے سینئر افسروں اور سٹاف نے تقریب میں شرکت کی۔ فیاض احمد دیو نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو عرصہ ملازمت مکمل کرنے پر مبارکباد دی ۔ریٹائر ہونے والے ملازمین کو اعزای شیلڈ،گلدستہ دیا۔

ای پیپر-دی نیشن