• news

ہائیکورٹ:جعلی چیک کیس سیشن کورٹ فیصلہ پرحکم امتناعی جاری،24جنوری کو جواب طلب

 لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے جعلی چیک پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے سیشن کورٹ کے فیصلہ پر حکم امتناعی جاری کردیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے 24جنوری کو جواب طلب کرلیا۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ اسکا حفیظ سے کاروباری معاملات کیلئے لین دین چلتا رہا۔ محمد حفیظ کی بیوی کیساتھ کسی بھی قسم کا لین دین نہیں۔ اس نے بے بنیاد مقدمہ درج کرایا اور ماتحت عدالت سے اندراج مقدمہ کا حکم لیا۔ عدالت بے بنیاد مقدمہ کے اخراج کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن