• news

 ویوو نے جدید ترین V23e پاکستان میں متعارف کروا دیا 

لاہور (کامرس رپورٹر)ویوو نے سمارٹ فون کی دنیا میں سیلفی فوٹوگرافی کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کرتے ہوئے تمام فیچرز اور جدتوں سے آراستہ  50MP AF Portrait Selfie  کیمرے کا حامل اپنا نیا سمارٹ فون ویوو V23e پاکستان میں متعارف کروا دیا۔ V23eکو نہ صرف حرکت کے اثر کے بغیرانتہائی شفاف رزلٹ کے ساتھ بہترین سیلفی کھینچنے کیلئے تیار کیا گیا ہے بلکہ اس میں پہلے سے بہتر آٹوفوکس اور پوٹریٹ  فیچرز بھی موجود ہیں۔رات کی تاریکی میں بہترین نائٹ پوٹریٹ کیلئے اس میں ’’اے۔آئی ایکسٹریم نائٹ پوٹریٹ‘‘ موڈ بھی ہے۔ مزید برآں یہ سمارٹ فون اپنے ڈبل ایکسپوژر موڈ، نئے اور بہتر ڈوئیل ویو ویڈیو اور سٹیڈی فیس سیلفی ویڈیو جیسے فیچرز کے ساتھ فوٹوگرافی کے تجربے کو اور بھی شاندار بنا دے گا۔ ویوو پاکستان کے ڈائریکٹر برانڈ سٹریٹجی زہیرچوہان کا کہنا تھا کہ صارفین سیلف پوٹریٹ کے تجربے کو اپنے تخلیق ذوق کے ہمراہ مزید پرلطف بنا سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن