سری لنکن کرکٹر بھنوکا راجا پاکسے نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
لاہور(سپورٹس ڈیسک )سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھنوکا راجا پاکسے نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔سری لنکا کرکٹ نے ان کی ریٹائرمنٹ کو ’استعفیٰ‘ قرار دیدیا۔سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ بھنوکا راجا پاکسے نے سری لنکا بورڈ کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا، راجا پاکسے اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتے ہیں۔راجا پاکسے نے5 ون ڈے اور 18 ٹی ٹونٹی میں سری لنکا کی نمائندگی کی۔