صدر علوی دوبارہ کرونا میں مبتلا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دوبارہ کرونا میں مبتلا ہوگئے، ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے، میرا کرونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آیا ہے، چار، 5 دن سے گلا خراب تھا مگر بہتر ہو رہا تھا، دو رات قبل چند گھنٹے کیلئے معمولی سا بخار ہوا، میرے دوستوں، احتیاط کریں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔