آڈیو لیک سے مریم نواز کا اعتماد ختم، باڈی لینگوئج عجیب تھی: شہزاد اکبر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مریم نواز کی باڈی لینگوئج عجیب تھی۔ مریم نواز کی آڈیو لیک ہونے پر ان کا اعتماد ختم ہوگیا۔ رپورٹ انگلش میں ہے، یہ پڑھیں گے تو حقائق جانیں گے۔ پانامہ رپورٹ بھی ان کو بعد میں سمجھ آئی تھی۔ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی سرخرو ہوئی۔ غیرملکی حکومت یا ادارے سے فارن فنڈنگ ثابت نہیں ہوئی۔ دوسری پارٹیوں کی رپورٹ آئے گی تو پتہ چلے گا۔