• news

کشمیریوں نے آزادی کی خاطر بے مثال قربانیاں دیں: رانا نذیر احمد

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) امت مسلمہ یکجا ہوکر دنیا بھر میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف عملی جدوجہد کرے کشمیر،فلسطین سمیت دیگر ممالک مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں جس پر عالمی امن کے ٹھیکیدار خاموش تماشائی ہیں۔ان خیالات کا اظہارامیدوار برائے میئر ضلع گوجرانوالہ سابق وفاقی وزیر رانا نذیر احمد خاں،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری احسان اللہ ورک،سابق ناظم چودھری محمد نعیم بلا اور چودھری محمد اشفاق انصاری نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں اور اپنا ہر ممکن تعاون یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری ایک دلیر اور عظیم قوم ہے۔انہوں نے آزادی کی خاطر بے مثال قربانیاں دیں جو رائیگاں نہیں جائیں گی،کشمیری قائدین کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں، عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

ای پیپر-دی نیشن