• news

اسلام دشمن سازشوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا: عرفان بھلہ 

فیروزوالہ( نامہ نگار) بار ایسوسی ایشن تحصیل فیروزوالا کے سابق صدر اور ممتاز قانون دان عرفان بھلہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ عالمی سطح پر اسلام دشمن سازشوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکناضروری ہے ۔ امت مسلمہ متحد ہو کر مربوط لائحہ عمل مرتب کرے اور باہمی مشاورت سے معاشی و اقتصادی پالیسیاں مرتب کرے آپس میں ٹریڈ کو فرو غ دیا جائے، عالمی سطح پر مسلمانوں میں انتشار پیدا ہونے کے باعث فلسطین، کشمیر، روہنگیا اور دیگرکئی ممالک میں مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہے، مسلمہ امہ 2022 کو باہمی اتحاد کے فروغ کا سال بنائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن