فارن فنڈنگ رپورٹ آنے کے بعد حکمران اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے: چودھری ریاض گجر
فیروزوالہ( نامہ نگار)مسلم لیگ (ن)ضلعی تنظیم کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سابق چیئرمین ایم سی فیروزوالا چودھری ریاض احمد گجرنے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ نے فارن فنڈنگ کیس میں دودھ کادودھ اور پانی کا پانی کرکے رکھ دیا ہے ثابت ہوگیا ہے ۔ عمران خان اور پوری تحریک انصاف خود چوری میں مکمل طور پر ملوث ہیں ۔ فارن فنڈنگ کیس کی رپورٹ کے بعد حکمرانوں کو اقتدارمیں رہنے کا اخلاقی طور پر جواز کھوچکے ہیں ۔ نااہل اور نالائق حکمران اب اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے رواں سال ملک میں بڑی تبدیلی کا سال ثابت ہوگا ۔