• news

 پی ٹی آئی کوہوئی فارن فنڈنگ کی مزید تحقیقات کرائی جائیں: اقبا ل گجر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر تعلیم چوہدری اقبا ل گجر ایم پی اے نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ نے حقائق واضح کر دیئے تحریک انصاف چور مچائے شور کے مصداق دوسروں پر الزامات لگا کر اورکیچڑاچھالنے کی سیاست کے ذریعے اقتدار میں آئی اسے بیرون ملک سے ملنے والے فنڈز کی مزید تحقیقات ہونی چاہیے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اپنی رہائش پر شہریوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں حکومتی جماعت کا اصل چہرہ عوام  کے سامنے آگیا ۔ تحریک انصاف کئی سال تک لیت و لعل سے کام لیتی رہی اور اس کیس کو التوا میں رکھنے کی کوشش کی لیکن بالآخر حقائق سامنے آنے سے روک نہیں سکی انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کوہوئی فارن فنڈنگ کی مزید تحقیقات کرائی جانی چاہئیں تاکہ عوام کو مزید حقائق معلوم ہو سکیں ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران پاکستانی سیاست کی اٹل حقیقت ہیں انہیں سیاست سے مائینس کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔

ای پیپر-دی نیشن