• news

نواز شریف عوام کی طاقت سے وزیر اعظم بنے،کسی ڈیل کا انتظار نہیں:بابر بٹ 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما بابر بٹ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو کسی ڈیل کا انتظار نہیں ہے وہ عوام کی طاقت سے تین بار وزیر اعظم بنے ہیں اور عوام کے ذریعے ہی پاکستان واپس آئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے ایک بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میاں نواز شریف کا وطن ہے اور تنقیدکرنے والے یہ بات بھول جاتے ہیں کہ انہیں سیاست سے آئوٹ کرنے کی پہلے بھی کوشش کی جاچکی ہے جو کامیاب نہیں ہو ئی تھی ، میاں نواز شریف عوام کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے وہ اپنے اس اصولی مئوقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے جسکے لئے انہیں جیل اور جلا وطنی کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑی ہیں انہوںنے کہا کہ موجودہ حکمران مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف سازش کر کے اقتدار میں آئے ہیں ان کی حقیقت جاننے کے لئے الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کی رپورٹ ہی کافی ہے ، عوام کو پتا چل گیا کہ فارن فنڈنگ کے ذریعے دھرناسیاست سپانسر کی گئی جس سے ملکی معیشت اور سی پیک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

ای پیپر-دی نیشن