اسلامی ممالک امریکی حصار سے نکلیں، اتحاد و جہاد کا مظاہرہ کریں: اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک امریکی حصار سے باہر نکل کر اتحاد و جہاد کا عملی مظاہرہ کریں،مسلمان ممالک مشترکہ مفادات کیلئے اسلامی بلاک تشکیل دیںان خیالات کا اظہار انہوں نے بیداری امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری،ارشد جاوید مصطفائی،علامہ محمد عمر صدیقی،حافظ محمد رفیق قادری،میاں فہیم اختر،ملک بخش الٰہی،حاجی غلام فرید کیلانی اور دیگر نے خطاب کیاانہوں نے کہا کہ مسلم حکمران خواب غفلت سے بیدار ہوں مسلمانوں کی جان و مال سے آگ و خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے آج پوری امت مسلمہ صلاح الدین ایوبی،محمود غزنوی،محمد بن قاسم جیسے اسلامی مجاہدوں کو پکار رہی ہے،جب تک مسلمان جہاد کیلئے نہیں اٹھیں گے اس وقت کفار سازشیں کرتے رہیں گے،اسلامی ممالک کا اتحاد دہی امریکہ کا فساد ختم کرسکتا ہے،جو ڈر جائے امریکہ اسے ڈراتا ہے جو ڈٹ جائے اس سے ڈرتا ہے،مسلم حکمران اپنی ذات اور ملک کی بجائے امت مسلمہ کے مفادات و تحفظ کو ہر شے پر ترجیح دیں۔