• news

رومانیہ‘ مصر کے سفیروں کی شیخ رشید سے ملاقات‘ افغانستان سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں رومانیہ اور مصر کے سفیروں نے الگ الگ ملاقات کی۔ دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور افغانستان سمیت دیگر علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رومانیہ اور مصر سے دوطرفہ سیاحت اور تجارت بڑھانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر گفتگو کی گئی۔ دونوں ممالک کے سفیروں نے کہا کہ وہ پاکستان کی افغانستان میں پائیدار امن کے لئے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان کی افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر مدد قابل ستائش ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا خطے میں پائیدار امن اقوام عالم کے مفاد میں ہے۔ افغانستان پر پاکستان میں حالیہ او آئی سی وزرائے خارجہ غیر معمولی کانفرنس کے بہترین نتائج  آئیں گے۔ افغان حکومت کو شہریوں کی دیکھ بھال کے لئے وسائل کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ انسانی قحط سے بچانے کے لئے دنیا کو افغان شہریوں کی فوری امداد کرنی چاہئے۔ رومانیہ کے سفیر نکولائی گوئیہ نے کہا پاکستان نے قیام امن کے لئے لازوال جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان میں معاشی اور انسانی ترقی سے بہت متاثر ہوں۔ مصر کے سفیر ڈاکٹر طارق داہروگ نے کہا کہ  پاکستان اور مصر کے درمیان سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
شیخ رشید

ای پیپر-دی نیشن