پاکستان میں پہلا جدید فٹ بال سٹیڈیم بنانے کی تیاریاں
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گلوبل سوکر وینچر کے تعاون سے پہلا ساکر سٹی سٹیڈیم قائم کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔اس حوالے سے گزشتہ روز این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور جی ایس وی کے درمیان 12 ملین ڈالر کے 10 سالہ معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔جی ایس وی کے تعاون سے کراچی میں پہلا جدید طرز کا فٹبال سٹیڈیم جو تعمیر کیا جائے گا، پاکستان میں فٹ بال کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی ایک سیریز تیار کرنے کیلئے جرمن انجینئرنگ سے متاثر ہو کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔کراچی اپنے سکائی لائن میں کھیلوں کے میدانوں کا ایک بالکل نیا منظر دیکھے گا، جہاں ناصرف فیفا کے بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات مہیا ہوں گی بلکہ شائقین اور کھلاڑیوںکیلئے برانڈز کیلئے مارکیٹنگ اور ٹیکنالوجی کے مواقع کے ساتھ شائقین اور کھلاڑیوں کیلئے فٹ بال کا زبردست تجربہ بھی پیش کریگا۔این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کہاکہ یہ ایک ایسا ویژن ہے جسے صرف جی ایس وی ہی تخلیق کر سکتا ہے اور یہ پاکستان میں فٹ بال کیلئے ایک بڑی تبدیلی ہو گی۔جی ایس وی کے چیئرمین یاسر محمود نے کہاکہ یہ وقت ہے کہ پاکستان فٹبال کے بنیادی ڈھانچے میں خود کو دوبارہ دریافت کرے جو انتہائی ضروری پیشہ ورانہ اور عالمی معیار کی سہولیات کی پیشکش کرتا ہے۔سابق انگلش فٹبالر اور پاکستان فٹبال لیگ کے سفیر مائیکل اوون نے کہا کہ فٹبال سٹیڈیم میں گھر اور باہر شائقین کے ہونے سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے۔