• news

مرغی ، گوشت ، چینی ، دالوں ، دودھ ماچس سمیت 25 اشیاء مہنگی ، 7 سستی : ادارہ شماریات 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں 0.08 فیصد اضافہ ہو گیا۔ مجموعی شرح 20.08 فیصد ہو گئی۔ سب سے زیادہ مہنگائی کم آمدن طبقے کیلئے 20.38 فیصد رہی۔ ایک ہفتے میں 25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے آلو کی فی کلو قیمت میں اوسط 2 روپے 17 پیسے اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے چینی کی فی کلو اوسط قیمت میں 62 پیسے اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے دال مسور کی فی کلو اوسط قیمت میں 3 روپے 23 پیسے اضافہ ہوا۔ دال مسور کی اوسط فی کلو قیمت 211 روپے 17 پیسے ہو گئی۔ دال مونگ فی کلو ایک روپے 76 پیسے‘ دال ماش 3 روپے 82 پیسے مہنگی ہو گئی۔ حالیہ ہفتے دال چنا 2 روپے 30 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ آگ جلانے والی لکڑی اوسط فی من قیمت میں 6 روپے 49 پیسے اضافہ ہوا۔ قیمت فی من 795 روپے 63 پیسے ہو گئی۔ حالیہ ہفتے بیف ایک روپیہ 96 پیسے‘ مٹن 8 روپے 16 پیسے فی کلو مہنگا ہو گیا۔ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں اوسط 8 روپے 96 پیسے اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے ماچس‘ لہسن‘ دودھ‘ دہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں 7 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی۔ ٹماٹر کی اوسط فی کلو قیمت میں 10 روپے 08 پیسے اضافہ ہوا۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 23 روپے 35 پیسے کمی ہوئی۔ انڈوں کی فی درجن قیمت میں 4 روپے 19 پیسے کمی آئی۔ حالیہ ہفتے آٹا‘ چاول‘ سرخ مرچ کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔ حالیہ ہفتے 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر-دی نیشن