تھر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری غذائی قلت سے مزید 3 جاں بحق
مٹھی (آئی این پی ) تھر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ تاحال نہیں تھم سکا ، سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کے باعث مزید 3 بچے دم توڑ گئے ہیں۔ دم توڑنے والوں میں اللہ رکھیو، شبیر اور وکیو کے نومولود بچے شامل ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق رواں ماہ میں جان بحق بچوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ سال 625بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔