بلدیاتی الیکشن ، حلقہ بندیاں مکمل ہونے تک متعلقہ افسر کا تبادلہ نہیں ہوگا
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن نے پنجاب کی انتظامی حدود منجمد کر دیں، الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ پنجاب میں حلقہ بندیاں مکمل ہونے تک کسی متعلقہ افسر کا تبادلہ نہیں ہوگا، حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہونے تک اس عمل میں شامل کسی افسر کا تبادلہ نہیں ہوگا۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں پر الیکشن کمشن نے اپنے حکمنامہ میں کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع کی انتظامی حدود کو منجمد کر دیا گیا۔ کمشن کے مطابق پنجاب کی انتظامی حدود حلقہ بندیاں مکمل ہونے تک منجمد رہیں گی ۔