• news

 نا اہل حکمرانوں کی پالیسیوں سے بزنس کمیونٹی پریشان ہے، فضل الرحمان

اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، موجودہ نا اہل حکمرانوں کی پالیسیوں سے بزنس کمیونٹی پریشان ہے، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے تاجروں کے مسائل کو اجاگر کریں گے۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدرعرفان اقبال شیخ کی قیادت میں وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،وفد میں سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب،چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ سینیٹ سینیٹر  طلحہ محمود، ترجمان جے یو آئی اسلم غوری، مصطفی بن طلحہ بھی موجود  تھے۔مولانا فضل الرحمان نے نومنتخب عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد دی ۔فیڈریشن کے عہدیداروں نے مولانا فضل الرحمان کو بزنس کمیونٹی کے مسائل سے اگاہ کیا۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تاجر پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، موجودہ نا اہل حکمرانوں کی پالیسیوں سے بزنس کمیونٹی پریشان ہے 

ای پیپر-دی نیشن