• news

حکومت کیخلاف ہر حربہ استعمال کریں گے، تحریک عدم اعتماد کا آپشن نہیں چھوڑا: شازیہ مری


لاہور (نامہ نگار) پاکستانپیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام کو دھمکیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، پیپلز پارٹی حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لے گی، عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ملک میں نئے سیٹ اپ کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلاول ہاؤس لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ منی بجٹ مسلط کیا گیا ہے۔ ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے۔ حکومت نے غریب لوگوں سے چھت چھین لی۔ مہنگائی عروج پر ہے، منی بجٹ سے ٹیکسز میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن