• news

ملازمت سے فارغ پولیس کانسٹیبلز کیس‘ آئی جی و دیگر  ریکارڈ سمیت طلب 


 کراچی (آئی این پی ) سپریم کورٹ  نے ملازمت سے فارغ پولیس کانسٹیبلز کے کیس میں آئی جی سندھ و دیگرکو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔  تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈسٹرکٹ نواب شاہ میں 2012 میں بھرتی ہو کر ملازمت سے فارغ ہونے والے 25 پولیس کانسٹیبلز کی سروس ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ ایس ایس پی نوابشاہ امیر سعود مگسی رپورٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے جسے نامکمل قرار دیتے ہوئے عدالت نے رپورٹ ایس ایس پی نوابشاہ واپس کردی۔

ای پیپر-دی نیشن