• news

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، ڈیپازٹس کا حجم 3 ارب ڈالر سے بڑھ گیا: ترجمان سٹیٹ بنک


اسلام آباد (اے پی پی) روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے کھاتہ داروں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ڈیپازٹس کا حجم بھی 3 ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے ترجمان نے جمعہ کو  اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹ  نے تین اہم سنگ میل عبور کر لئے ہیں۔ روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے کھاتہ داروں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسی طرح ڈیپازٹس کا حجم 3 ارب ڈالر سے بڑھ گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ 16 ماہ میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔  ترجمان نے کہا کہ  ان شاندار نتائج  پر وہ سمندر پار پاکستانیوں اور بینکوں کے شکر گزار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن