وفاقی تعلیمی اداروں کو مئیر کے تحت کرنے کا معاملہ‘مذاکرات کا پہلا دور نا کام
اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی تعلیمی اداروں کو مئیر کے تحت کیے جانے کا معاملے پر حکومت اور اساتذہ کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور نا کام ہو گیا ہے ،بلدیاتی آرڈیننس سے شق 166کو نکالنے کے معاملے پر حکومت اور اساتذہ کے درمیان اختلافات برقرار ہیں ،اساتذہ کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ پیر کواداروں کے سربراہان کے اجلاس میں کیا جائے گا ۔وفاقی تعلیمی اداروں کو مئیر کے تحت کیے جانے کا معاملے پر حکومت اور اساتذہ کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے ،جس میں تعلیمی اداروں کو ایم سی آئی کے تحت کر نے کے حوالے سے تفصیلی تبا دلہ خیال ہوا۔