انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ ، سیلاب ، 6 افراد ہلاک ، سینکڑوں بے گھر
جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کے مشرقی صوبے پاپوا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ملک کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان عبدالمہاری نے گزشتہ روز بتایا کہ جمعرات کی رات سے ہونے والی موسلادھار بارشوں نے پاپوا صوبے کے شہر جایا پورہ کے کئی ذیلی اضلاع کو متاثر کیا اور اس کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ عبدالمہاری نے کہا کہ 3 نعشوں کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ حکام 3 نعشوں کی شناخت کی کوشش کر رہے ہیں، مزید بتایا کہ امدادی کارکن تین کشتیوں کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ان کے گھروں سے نکال رہے ہیں۔